رسائی کے لنکس

شرح نمو میں اضافہ،مالی بجٹ آج پیش ہوگا


شرح نمو میں اضافہ،مالی بجٹ آج پیش ہوگا
شرح نمو میں اضافہ،مالی بجٹ آج پیش ہوگا

وزیراعظم کے مشیر خزانہ سینیٹرعبدالحفیظ شیخ نے مالی سال 2009 - 2010 ء کے دوران حکومت کی معاشی صورتحال پر سالانہ اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال شر ح نمو 4.1 رہی جب کہ گذشتہ سال یہ شرح 1.2 فیصد تھی۔

اقتصادی اُمور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے باوجود اقتصادی سروے رپورٹ میں ظاہر کیے جانے والے اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں رواں سال کے دوران شرح نمو میں تقریباً تین فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

حفیظ شیخ گذشتہ روز بتایا کہ عالمی معاشی بحران کے سبب سال -2008 2009 پاکستان کی معاشی تاریخ کا مشکل ترین سال تھالیکن اُن کے بقول موجودہ حکومت نے مشکل سیاسی فیصلے کیے جس کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی تھی جس میں اب کمی آچکی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری کے رُجحان کو برقرار رکھنا اُن کے لیے ایک اہم چیلنج ہے اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت اس رُجحان میں مزید بہتر ی لانے کے لیے اقدام کرے گی۔ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے میں ٹیکسوں کے بجٹ کے حوالے سے بے یقینی کی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے حکومت ایک سہل نظام بنائے گی ۔

مشیر خزانہ نے بیان ایک ایسے وقت دیا جب ہفتے کو وہ قومی اسمبلی میں سال 2010 ء2011- ء کا بجٹ پیش کریں رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بجٹ کا حجم 26 کھرب روپے سے زائد ہوگا ۔

XS
SM
MD
LG