رسائی کے لنکس

قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر پولنگ مکمل


قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر پولنگ مکمل
قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر پولنگ مکمل

قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے بدھ کے روز ووٹ ڈالے گئے۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 123 اور پنجاب کے دو دیگر اضلاع جھنگ میں پی پی 82 اور بہاولنگرمیں284 کی صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پرپولنگ کا آغازصبح نو بجے ہوا۔

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 25 پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل مقررہ وقت پر شروع ہوا۔

لاہور کے حلقہ این اے 123 کے اہم اُمیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار ملک پرویز، جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ اور تحریک انصاف کے حامد معراج شامل ہیں۔ پولنگ کے عمل کے دوران امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

لاہور میں دو روز قبل ایک خصوصی تفتیشی مرکز پر ہونے والے بم حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے شہر میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ۔

XS
SM
MD
LG