رسائی کے لنکس

سابق نگراں وزیراعظم معین قریشی انتقال کر گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہر معاشیات معین قریشی کو 1993 میں نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کا نگراں وزیراعظم بنایا گیا

پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم معین احمد قریشی واشنگٹن میں انتقال کر گئے، اُن کی عمر 86 برس تھی۔

ماہر معاشیات معین قریشی کو 1993 میں وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد جولائی کے مہینے میں ملک کا نگراں وزیراعظم بنایا گیا اور اسی سال انتخابات کے انعقاد کے بعد وہ اکتوبر 1993 میں منصب سے الگ ہو گئے۔

جب اُنھیں نگراں وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا گیا تو اُس وقت بھی وہ امریکہ ہی میں مقیم تھے۔

لاہور میں پیدا ہونے والے معین قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے یعنی ماسٹر ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں معاشیات ہی میں امریکہ میں انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔

وہ عالمی بینک سمیت معاشی اُمور سے متعلق کئی دیگر اہم اداروں میں بھی اعلٰی عہدوں پر تعینات رہے جب کہ وہ افریقی ملک گھانا کے معاشی مشیر بھی رہے۔

XS
SM
MD
LG