رسائی کے لنکس

ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں: چیف جسٹس


چیف جسٹس کا یونیورسٹی کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو
چیف جسٹس کا یونیورسٹی کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو

سپریم کورٹ کے چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنی حدود میں کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے ملک میں سیاسی اور اقتصادی استحکام میں مدد ملے گی۔

نيشنل ڈيفنس يونيورسٹی کے وفد سے سپریم کورٹ میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر مسلح افواج کا کوئی بھی اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔ اُنھوں نے آئین میں تمام اداروں کا دائرہ کار طے ہے اور اس میں رہتے ہوئے ہی انھیں اپنا کام کرنا چاہیئے۔

چيف جسٹس نے کہا کہ دستور ميں عدليہ کے اختيارات واضح ہيں اور اگر اگر کوئی ادارہ آئينی حدود سے تجاوز کرے تو عدالت عظمیٰ ایسے اقدام کے خلاف نوٹس لینتے کا اختیار رکھتی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کئی مقدمات کا از خود نوٹس لیا جب کہ اختیار سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

XS
SM
MD
LG