رسائی کے لنکس

اغواء شدہ وائس چانسلر کی حکومت سے مدد کی اپیل


اغواء شدہ وائس چانسلر کی حکومت سے مدد کی اپیل
اغواء شدہ وائس چانسلر کی حکومت سے مدد کی اپیل

طالبان شدت پسندوں نے اتوار کو پشاور میں قائم اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اغوا شدہ وائس چانسلرپروفیسر محمد اجمل خان کی دوسری ویڈیو فلم جاری کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے 20 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو فلم میں پروفیسر اجمل خان نے حکومت سے شدت پسندوں کے تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اُن کے بقول طالبان شدت پسندوں نے مقررہ وقت میں مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اُن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔

ویڈیو فلم میں اجمل خان نے اِن مطالبات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ بیمار ہے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اجمل خان کو نامعلوم افراد نے سات ستمبر کو اس وقت اغواء کر لیا جب وہ گھر سے دفتر جارہے تھے۔

طالبان شدت پسندوں نے پروفیسر اجمل خان کو اغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن نہ عسکریت پسندوں نے اور نہ ہی حکومت نے اغواء کاروں کے مطالبات کی تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر اجمل خان کی رہائی کے بدلے طالبان نے تاوان کے علاوہ حکومت کی حراست میں متعدد اہم جنگجو رہنماؤں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG