رسائی کے لنکس

’نیٹو رسد کی ترسیل پر پابندی کئی ہفتے جاری رہنے کا امکان‘


وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے ایندھن اور ساز و سامان کی پاکستان کے راستے ترسیل پر پابندی مزید کئی ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اُنھوں نے پاکستان کی فضائی حدود کو امریکہ کے لیے ممنوعہ قرار دینے کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا۔

چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں نیٹو کے مہلک حملے میں 24 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں پاکستان نے نیٹو سپلائی لائنز احتجاجاً بند کر دی تھیں۔

وزیر اعظم گیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ’’اعتماد کا فقدان‘‘ ہے، اور دونوں ملکوں کو اسے دور کرکے دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اُنھوں نے اس دعویٰ کی بھی تردید کی کہ اُن کی حکومت پاکستانی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر رہی ہے۔ لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد کی راہ ترک کرنے والا کوئی بھی شخص ’’ہمارے لیے قابل قبول ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG