رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، آٹھ ہلاک


شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، آٹھ ہلاک
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، آٹھ ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کو ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں آٹھ مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی انٹیلی جنس حکام کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے کے ذریعے دتہ خیل کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں تک رسائی نا ہونے کی وجہ سے مبینہ ڈرون حملوں کے بارے میں مصدقہ معلومات کا حصول تقریباً نا ممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG