رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں غربت میں کمی لانے کے لیے مرغبانی کے فروغ کا منصوبہ


مظفرآباد۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں غربت میں کمی لانے کے لیے گھریلو سطح پر مرغبانی کے فروغ کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت دس اضلاع کے انتیس انتخابی حلقوں میں محکمہ امور حیوانات کی طرف سے فی بیوہ بیس دیسی مرغیاں اور ڈربے کی تعمیر کے لیے سامان فراہم کیا گیا ہے۔

منصوبے کے بارے میں پاکستانی کشمیر کے محمکہ امور حیوانات کے ناظم اعلی راجہ مطلوب حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ہر انتخابی حلقے میں ایک سو ساٹھ مستحق بیوگان کو دیسی نسل کی مرغیاں اور ڈربے فراہم کیے گیے ہیں ۔ 80 ہزار سے زائد مصری ،امریکی اور برطانوی نسل کی مرغیاں غریب بیواؤں میں بلا معاوضہ تقسیم کی گئی ہیں اور انہیں مرغبانی کے فروغ کے طریقوں سے آگاہی کے لیے تربیت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے میں دیسی مرغی اور دیسی انڈوں کے قلت بھی دور ہو سکے گی اور بیوگان کی آمدن میں اضافہ کیا جا سکے گا

راجہ مطلوب نے امید ظاہر کی کہ گھریلو سطح پر مرغبانی کے فروغ سے غذائیت کی کمی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی کیونکہ اس وقت لوگ پروٹین کی کمی کے باعث بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور دیہی علاقوں میں دیسی انڈے اور مرغیاں ناپید ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیہی علاقے زیادہ غذائی قلت کا شکار ہیں ۔

ناظم اعلی امور حیوانات نے یقین ظاہر کیا کہ بیوگان کے لیے مرغبانی کے فروغ کی سکیم سے لوگوں میں صحت کا معیار بہتر ہو گا۔

XS
SM
MD
LG