رسائی کے لنکس

طالبان قیدیوں کو افغانستان کے حوالے نہ کیا جائے : پاکستانی عدالت


طالبان (فائل فوٹو)
طالبان (فائل فوٹو)

ایک دن پہلے افغان حکومت نے کہا تھاکہ پاکستان ملّا برادر اور دوسرے جنگجوؤں کو افغانستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا ہے

پاکستان کی ایک عدالت نے طالبان کے چوٹی کے کمانڈر ملّا عبد الغنی سمیت، پانچ گرفتار شدہ افغان طالبان لیڈروں کو افغانستان کے حوالے کرنے کی کارروائى کو روک دیا ہے۔

لاہورمیں ہائى کورٹ میں ایک وکیل خالد خواجہ کی دائر کردہ ایک درخواست پر جج خواجہ محمد شریف نے جمعے کے روز یہ حکم جاری کیا ہے۔جج نے کہا ہے کہ جنگجوؤں کو کسی بھی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جانا چاہئیے۔

اس سے ایک دن پہلے افغان حکومت نے کہا تھاکہ پاکستان ملّا برادر اور دوسرے جنگجوؤں کو افغانستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

افغان صدر کے دفتر نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ پاکستان ، پاکستانی قیدیوں کے بدلے میں افغان جنگجوؤں کو حوالے کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے امریکی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر ایک مثترکہ کارروائى میں ملّا برادر کو پکڑ لیا تھا۔ پاکستان نے حالیہ ہفتوں میں اور بھی کئى چوٹی کے طالبان کو گرفتار کیا ہے۔

جمعے کے روز امریکہ کے سینئر عہدے داروں نے جنگجو عناصر کے خلاف جدوجہد میں امریکی اور پاکستانی حکومتوں کے درمیان پہلے سے زیادہ تعاون کا اعتراف کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG