رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست


Cricket
Cricket

جمعرات کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

ٹاس جیت کر انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ سلمان بٹ نے سب سے زیادہ 34 رنز سکور کیے۔

انگلینڈ نے 19.3 اوورز میں 151 رنزبنا کر یہ میچ باآسانی جیت لیا۔ انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے 52 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی غیر معیاری باؤلنگ اور فیلڈنگ کے باعث بظاہر ایک مشکل ہدف انگلینڈ نے آسانی سے حاصل کرلیا۔

عالمی کپ کا دفاع کرنے والی پاکستانی ٹیم سُپر ایٹ مرحلے کا دوسرا میچ 8 مئی کو نیوزی لینڈکے خلاف اورتیسرا میچ 10 مئی کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کوباقی کے دونوں میچ جیتنا لازمی ہیں۔

XS
SM
MD
LG