رسائی کے لنکس

پی سی بی کا کھلاڑیوں کے لیے نئے مالی معاہدے کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے کو پاکستان کرکٹروں کے لیے نئے مرکزی مالی معاہدے کا اعلان کیا ہےجِس میں سابق کپتان یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک اور فاسٹ باؤلر رانا نوید اور شعیب اختر کو معاہدے کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے یونس خان اور محمد یوسف پر غیر معینہ، جب کہ شعیب ملک اور رانا نوید پر ایک ایک سال کی پابندی لگا رکھی ہے، اور شعیب اختر اور سہیل تنویر کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے معاہدے کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف شاہد آفریدی، سلمان بٹ، کامران اکمل اور محمد آصف کو نئے مالی معاہدے کے اول درجے میں شامل رکھا گیا ہے، جب کہ عمر اکمل کو بی کیٹیگری دی گئی ہے۔

پی سی بی مالی معاہدے کے تحت اے کیٹیگری کے کھلاڑی کو ڈھائی لاکھ ماہانہ، بی کیٹیگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ 75ہزار اور سی کٹیگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ادا کرتا ہے۔

بورڈ نے مجموعی طور سے 37کھلاڑیوں کو مرکزی مالی معاہدے کے تحت مختلف درجوں میں شامل کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG