رسائی کے لنکس

دو ملکوں سے کرکٹ سیریز کی بات جاری ہے


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی طرف سے آئندہ ماہ دورہ کرنے سے انکار کی صورت میں اُنھوں نے دو دیگر ملکوں میں اپنے ہم منصوبوں سے بات چیت شروع کررکھی ہے۔

اُنھوں نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےان ملکوں کے نام نہیں بتائے جن کے کرکٹ بورڈز سے پاکستان کی بات چیت چل رہی ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ انھیں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے اس لیے مزید کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفٰی کمال کی قیادت میں ایک نورکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کرکے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اس کی رپورٹ اپنی حکومت کا بھیج رکھی ہے۔

بنگلادیشی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات سے مطمیئن ہیں لیکن بی سی بی کو حکومت کی طرف سے اجازت کا انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلادیش کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں یا پھر دو ایک روزہ میچ اورایک ٹونٹی ٹونٹی کی میزبانی کا خواہش مند ہے۔

XS
SM
MD
LG