رسائی کے لنکس

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچز کی ضرورت


اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار میں ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کے علاوہ اسپنرز کو ماہرانہ مشورے دینے کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ماہرین کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس بارے میں جمعہ کو ملکی اخبارات میں یہ آسامیاں مشتہر بھی کی گئیں۔

اخبارات میں شائع والے اشتہار میں ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کے علاوہ اسپنرز کو ماہرانہ مشورے دینے کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کھلاڑیوں کی جسمانی تربیت اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے خواہشمند اور اہل فزیو تھراپسٹ سے بھی درخواستیں دینے کا کہا گیا ہے۔

ان عہدوں کے حصول کے خواہشمند پانچ مئی تک کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم کا ٹیم کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہے اس لیے یہ آسامی فی الحال خالی نہیں۔

رواں سال ہی نجم سیٹھی کی دوبارہ بحیثیت چیئرمین کرکٹ بورڈ تعنیاتی کے بعد ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کو کوچ اور شعیب محمد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بڑے پیمانے پر ٹیم انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ دیکھنے میں آئی۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ پہلے ہی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG