رسائی کے لنکس

کرکٹرز کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری


دونوں سابق کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔
دونوں سابق کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔

ان پاکستانی کھلاڑیوں پر مجموعی واجب الادا ٹیکس کی رقم تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے اور ایف بی آر کی جانب سے انہیں 15 روز میں ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان میں ٹیکس وصول کرنے والے وفاقی ادارے ’ایف بی آر‘ نے قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو ٹیکس نہ جمع کرنے پر نوٹس جاری کیے ہیں۔

ان کھلاڑیوں پر مجموعی واجب الادا ٹیکس کی رقم تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے اور ایف بی آر کی جانب سے انہیں 15 روز میں ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، یونس خان، عبدالرزاق اور عمر اکمل شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے اس سال اپنی آمدن پر ٹیکس جمع نا کروانے پر کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عمر اکمل، اظہر علی اور توفیق عمر کو متنبہ کیا گیا تھا۔

عالمی مالیاتی اور امدادی اداروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد پاکستانی حکومت نے ملک کی کمزور معیشت کو دوبارہ سہارا دینے کے لیے کچھ سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کو موثر بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG