رسائی کے لنکس

محمد عرفان زخمی ہو کر کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر


محمد عرفان (فائل فوٹو)
محمد عرفان (فائل فوٹو)

32 سالہ محمد عرفان ایک طویل القامت کھلاڑی ہیں جن کا قد سات فٹ ایک انچ ہے۔ انھوں نے جاری ورلڈ کپ کے دوران پانچ میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان زخمی ہونے کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کے کولہے میں درد کی شکایت کے بعد ان کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کروایا گیا جس میں عرفان کے کولہے کی ہڈی میں اسٹریس فریکچر کی نشاندہی ہوئی۔

محمد عرفان کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف سے پول بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف بھی میدان میں نہیں اترے تھے۔

32 سالہ محمد عرفان ایک طویل القامت کھلاڑی ہیں جن کا قد سات فٹ ایک انچ ہے۔ انھوں نے جاری ورلڈ کپ کے دوران پانچ میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ٹیم میں ان کی موجودگی کو پاکستان کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن ان کے زخمی ہونے سے قومی ٹیم کو پہلے سے درپیش مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمرگل اور جنید خان بھی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

محمد عرفان نے اپنے کریئر میں اب تک چار ٹیسٹ، 45 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور نو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG