رسائی کے لنکس

پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں: اعجاز بٹ کا انکشاف


پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں: اعجاز بٹ کا انکشاف
پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں: اعجاز بٹ کا انکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے جمعے کو انکشاف کیا کہ پاکستان کے دو کرکٹر سٹے بازی میں ملوث رہے ہیں، جِن کے بارے میں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ‘ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں۔’

مسلسل اصرار کے باوجود پی سی بی کے سربراہ نے اُن دونوں کھلاڑیوں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

اِس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ دونوں کھلاڑی اب بھی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں، اِس پر بھی اعجاز بٹ نے کہا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

دوسری طرف اعجاز بٹ نے کہا کہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل کوچ بننے کی پیش کش کی گئی ہے جِن کی جانب سےابھی جواب کا انتظار ہے۔

اِس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20عالمی کپ کے لیے 30ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جِن میں شعیب اختر شامل نہیں ہیں۔



ٹی 20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اِس سال اپریل میں ویسٹ انڈیز میں ہوگا جِس میں پاکستان ٹیم کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG