رسائی کے لنکس

سہیل تنویر ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل


سہیل تنویر
سہیل تنویر

پاکستان کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو ایک روزہ میچوں کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سہیل تنویر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دو ٹی ٹوئنٹی میچو ں میں سہیل تنویر نے مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور انھیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق سہیل تنویر ایک روزہ میچوں کے لیےپاکستانی اسکواڈ میں ناصر جمشید کی جگہ شامل کیے گئے ہیں۔

ناصر جمشید زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ سری لنکا نہیں جاسکے تھے۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر رہی جب کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جمعرات سے شروع ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG