رسائی کے لنکس

دورہ جنوبی افریقہ: توفیق ان فِٹ، عمران فرحت ٹیم میں شامل


توفیق عمر کو بائیں پنڈلی پر چوٹ آنے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انھیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اُن کی جگہ، عمران فرحت کو جنوبی افریقہ طلب کرلیا گیا ہے

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر توفیق عمران فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عمران فرحت کو جنوبی افریقہ طلب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، اوپنر توفیق عمر کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے عمران فرحت کے نام کا اعلان کیا ہے جو چند روز میں جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہونگے۔

توفیق عمر کو بائیں پنڈلی پر چوٹ آئی ہےجس پر ڈاکٹرز نے انھیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لہذا، اب وہ بغیر کھیلے وطن واپس آ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ، دو ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔
XS
SM
MD
LG