رسائی کے لنکس

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

روایتی حریفوں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبر کو بنگلور میں جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 دسمبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کے لیے ہفتہ کی سہ پہر لاہور سے نئی دہلی پہنچی۔

تقریباً ساڑھے پانچ سال کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی یہ پہلی کرکٹ سیریز ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے روابط بحال ہونے جارہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔

روایتی حریفوں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبر کو بنگلور میں جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 دسمبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 دسمبر کو چنائی، دوسرا 3 جنوری کو کولکتہ اور تیسرا میچ 6 جنوری کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ایک روزہ میچوں کے لیے قیادت مصباح الحق کررہے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ ہیں۔
XS
SM
MD
LG