رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیےپانچ وکٹیں درکار


پاکستانی ٹیم (فائل فوٹو)
پاکستانی ٹیم (فائل فوٹو)

سینٹ کیٹس پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں منگل کو آخری دن کا کھیل ہوگا جس میں میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 297رنز درکار ہیں اور اس کے پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 272رنز بنائے۔ اس کے جواب میں میزبان ٹیم 223رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم نے قدرے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 377رنز چھ کھلاڑی آوٴٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 427رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگزمیں ابتدائی بلے باز توفیق عمر 135رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ کپتان مصباح الحق 102رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 130رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آوٴٹ ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG