رسائی کے لنکس

مصباح کے لیے ’سپرٹ آف دی کرکٹ‘ ایوارڈ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصباح الحق کو یہ اعزاز اس بنا پر دینے کا فیصلہ کیا گیا کہ اُنھوں نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ نا ہونے کے باوجود اپنے ملک کی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر سے پہلی پوزیشن تک پہنچایا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی ’آئی سی سی‘ کی طرف سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کونسل کی طرف سے ’سپرٹ آف دی کرکٹ‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

جب کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے ایمپائر ماریس ایرسمس کو ’آئی سی سی‘ کی طرف سے سال کا بہترین ایمپائر قرار دیتے ہوئے اُنھیں سال 2016 کی شیفرڈ ٹرافی کا اعزاز دیا گیا۔

مصباح الحق کو یہ اعزاز اس بنا پر دینے کا فیصلہ کیا گیا کہ اُنھوں نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نا ہونے کے باوجود اپنے ملک کی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر سے پہلی پوزیشن تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کرکٹ کی عالمی تنظیم "آئی سی سی" کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا اور اس مناسبت سے لاہور میں واقع قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں ’آئی سی سی‘ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے صف اول کی ٹیم کے لیے خصوصی گرز "ٹیسٹ میث" مصباح الحق کے حوالے کیا تھا۔

لیکن سال کے اختتام پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2009ء میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا درجہ رکھنے والی کوئی بھی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئی اور پاکستان کو اپنی تمام سیریز کی میزبانی متبادل میدان کے طور پر متحدہ عرب امارات میں کرنا پڑی۔

XS
SM
MD
LG