رسائی کے لنکس

کراچی میں ڈکیتی کے دوران چینی انجینیئر زخمی


Papa Benedict akitoa hotuba yake "Urbi et Orbi" (kwa Mji na kwa Dunia) kutokea baraza la kanisa la St. Peter's Basilica, huko Vatican, December 25, 2012.
Papa Benedict akitoa hotuba yake "Urbi et Orbi" (kwa Mji na kwa Dunia) kutokea baraza la kanisa la St. Peter's Basilica, huko Vatican, December 25, 2012.

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعرات کو ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک چینی انجینیئر زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق چینی انجینیئر شہر کے معروف علاقے کلفٹن میں ایک بینک سے نکلنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ رہا تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے اُس سے موبائل فون اور رقم چھیننے کی کوشش کی، اور غیر ملکی باشندے کی طرف سے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔

حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ سے غیرملکی انجینیئر زخمی ہو گیا تاہم گاڑی میں موجود ایک اور چینی باشندہ محفوظ رہا۔

کراچی میں راہ چلتے افراد کو لوٹنے کے جرائم عام ہیں اور آئے دن مزاحمت کرنے پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

اکتوبر 2010ء کے اواخر میں بھی نامعلوم افراد نے جاپانی سفارت خانے کی ایک کار پر فائرنگ کر کے مقامی عملے کے دو ارکان کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ حملہ آوروں نے گاڑی چھیننے کی ناکام کوشش کے بعد اس میں سوار افراد ہر فائرنگ کر دی تھی۔

XS
SM
MD
LG