رسائی کے لنکس

پُرامن اور زیادہ خوش حال مستقبل کی تعمیر میں پاکستان کے ساتھ ہیں: ہلری کلنٹن


امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کے عوام ایک پرامن اور زیادہ خوش حال مستقبل کی تعمیر میں پاکستان کی کوششوں میں اُس کے ساتھ ہیں۔

اُنھوں نے یہ بات ‘یومِ پاکستان’ کے موقعے پر مبارک باد کے ایک خصوصی پیغام میں کہی۔

اُنھوں نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہے ، اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور شہری انتہاپسندوں کے خلاف لڑائی میں عظیم قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔

وزیرِ خارجہ کے پیغام کا متن:

‘میں صدر اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو 23 مارچ کو اُن کے قومی دن پرمبارک باد پیش کرتی ہوں۔


‘تقریباً 70 برس قبل وہ لوگ جِنھوں نے آگے چل کر پاکستان کے بانی بننا تھا، آپ کی قوم کی تشکیل کی غرض سے لاہور میں اکٹھے ہوئے۔


‘پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو میرے دل کے قریب ہے اور مجھے گذشتہ برسوں کے دوران پانچ مرتبہ اِس ملک کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں نے براہِ راست اِس چیز کا مشاہدہ کیا کہ یہ اپنی شاندار تاریخ اور ثقافت، قدرتی حسن کی نعمت اور ناقابلِ فراموش گرم جوشی اور قوت کے حامل لوگوں کے لحاظ سے کس قدر خاص ملک ہے۔

‘اس ہفتے مجھے وزارتی سطح کے امریکہ اور پاکستان کے مابین ہونے والے اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں وزیر خارجہ قریشی اور دیگر پاکستانی حکام کو واشنگٹن میں خوش آمدید کہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ امریکہ، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کے لیے اعانت فراہم کررہاہے جو وہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے، مواقع کی توسیع، خطے اور امریکہ کے لیے خطرہ بننے والے انتہاپسند گروہوں کو شکست دینے کے سلسلے میں کررہا ہے۔ ہماری وسیع تر شراکت داری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے اور یہ ڈائیلاگ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

‘آج آپ کا ملک دہشت گردی سے متاثر ہے اور آپ کی سیکیورٹی فورسز اور شہری انتہاپسندوں کے خلاف لڑائی میں عظیم قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔ امریکہ کے عوام ایک پرامن اور زیادہ خوش حال مستقبل کی تعمیر میں پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کو یوم پاکستان پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔’


XS
SM
MD
LG