رسائی کے لنکس

پاکستان کے یومِ جمہوریہ پر صدر اوباما کا پیغام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر براک اوباما نے پاکستان کے یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ایک بیان میں پاکستانی عوام،امریکہ میں آباد پاکستانی نژاد امریکیوں اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر اوباما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سے 70 سال پہلے محمد علی جناح اور جدّوجہدِ آزادی کی نسل کے دوسرے لیڈ وں نے اپنے حقِ خود ارادیت اور جمہوریت کے خوابوں کا اعلان کیا تھا۔ اور آج پاکستان کے لوگ قائدِ اعظم کے اُسی عظیم کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام کو فخر ہے کہ وہ تعلیم، صحت اور اقتصادی شراکت داری کی اُن کوششوں میں شامل ہیں جن سے پاکستانیوں اور اُن کے خاندانوں کی زندگیاں بہتر ہوسکتی ہیں۔

امریکی صدر نے امریکہ میں آباد اُن پاکستانی امریکیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جو ڈاکٹروں، چھوٹے کاروبار کے مالکوں، طالب علموں یا مسلح افواج کے ارکان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


مسٹر اوباما نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے‘اس قومی دن کے موقعے پر ہم اِن خدمات پر اپنے اِن ساتھی امریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور امریکہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ اُن تمام پاکستانیوں کا شریکِ کار بنا رہے گا، جو امن اور خوشحالی سے معمور مستقبل تعمیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG