رسائی کے لنکس

اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے: ممنون حسین


اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے: ممنون حسین
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:18 0:00

صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، ملک کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت غیر ملکی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان میں بدھ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر انتہائی سخت سکیورٹی میں مسلح افواج کی مرکزی پریڈ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں اندرون ملک تیار کیے گئے ٹینکوں اور میزائلوں کے علاوہ مقامی ساخت کے ڈرون طیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔

صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، ملک کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت غیر ملکی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین تھے اور اُنھوں نے اپنے خطاب میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا۔

’’شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے میں آپ کو خوش خبری دیتا ہوں کہ یہ علاقہ بہت جلد دہشت گردوں سے پاک ہو جائے گا ۔۔۔۔ آپریشن ضرب عضب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے۔‘‘

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا بلکہ اپنے وسائل عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کا خواہاں ہے۔

’’میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہم اپنے وسائل اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہماری ایٹمی صلاحیت کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے۔ ان معاملات پر پاکستان پر تنقید بلاجواز ہے۔۔۔۔ ہمارا اسلحہ اور حربی سازوسامان صرف اپنے دفاع و سلامتی کے لیے ہے ہم کبھی ہتھیاروں کی دوڑ میں شریک ہوئے ہیں اور نا ہوں گے۔‘‘

اُنھوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

’’ایک امن پسند ملک ہونے کے حیثیت سے پاکستان دنیا کے تمام ممالک بالخصوص اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے۔‘‘

جس مقام پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا اُس طرف جانے والے تمام راستے عام آمد و رفت کے لیے بند رہے جب کہ موبائل فون سروس بھی معطل رہی جو کہ پریڈ کے خاتمے کے بعد بحال کر دی گئی۔

23 مارچ کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ اس دن کی مناسب سے ایک روایتی حیثیت رکھتی ہے لیکن 2008ء سے 2014ء تک سلامتی کے خدشات کے باعث اس کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی عوام کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

XS
SM
MD
LG