رسائی کے لنکس

کشمیر: آمد و رفت اور تجارت پر پاک بھارت مذاکرات


پاک بھارت مذاکرات (فائل فوٹو)
پاک بھارت مذاکرات (فائل فوٹو)

ایل او سی کے آر پار موجودہ تجارت اور آمد و رفت کو بہتر بنانے کے اقدامات کو سہل و موثر بنانے پر بھی تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

کشمیر کی متنازع وادی میں اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدے داروں کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔

ورکنگ گروپ سطح کے اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا زہرہ اکبری جب کہ بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری وائی کے سنہا نے کی۔

وزارتِ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے تازہ دور میں منقسم کشمیر میں حد بندی لائن یعنی ’ایل او سی‘ کے آر پار لوگوں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق اُمور زیر غور رہے۔

ایک روزہ مذاکرات کے اختتام پر پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ورکنگ گروپ نے گزشتہ اجلاس میں طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ایل او سی کے آر پار موجودہ تجارت اور آمد و رفت کو بہتر بنانے کے اقدامات کو سہل و موثر بنانے پر بھی تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

پاک بھارت ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ایل او سی پر اعتماد سازی کے اضافی اقدامات متعارف کرانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
XS
SM
MD
LG