رسائی کے لنکس

’یکجہتی سے خطرات میں کمی ممکن‘


French military vehicles drive to the north of Mali, at an undisclosed location, January 16, 2013. (French Army Communication Audiovisual Office)
French military vehicles drive to the north of Mali, at an undisclosed location, January 16, 2013. (French Army Communication Audiovisual Office)

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

اُنھوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ مصطفیٰ محمد نجار سے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کہی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت میں دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے کے موقف کو دہرایا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور توانائی کے شعبے میں طے پانے والے منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے سندھ میں سیلاب زدگان کے لیے امداد فراہم کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریا ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کی سرگرمیوں میں بھی ایران اپنا کردار ادا کرے گا۔

ایرانی وزیر داخلہ نجار نے وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی قیادت سیلاب زدگان کی امداد، توانائی سے متعلق منصوبوں اور سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مابین یکجہتی سے تینوں ملکوں اور خطے کو درپیش خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ایران اپنی کوششوں کو تیز کرے گا۔

اس سے قبل بدھ کی شب پاکستانی ہم منصب رحمن ملک کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک ہمیشہ پاکستان کی طرف داری کرتا رہے گا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہوگا ایران نے ہمیشہ اس کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی ایرانی قیادت اپنی اس پالیسی پر ثابت قدم رہے گی۔

ایرانی وزیر داخلہ ایک ایسے وقت پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بعض اُمور پر اختلافات کے باعث پاک امریکہ تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں اور امریکی کانگریس کے بعض ارکان کی طرف سے اسلام آباد کے ساتھ سول و فوجی شعبوں میں مالی معاونت کو معطل کرنے کے مطالبات میں بھی تیزی آئی ہے۔

رواں ہفتے چینی وزیر داخلہ مینگ جیان ژو نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی رہنماؤں کو چین کی جانب سے مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

XS
SM
MD
LG