رسائی کے لنکس

معذور افراد کے لیے انتخابی عمل کو سہل بنانے کا مطالبہ


معذور افراد کے لیے انتخابی عمل کو سہل بنانے کا مطالبہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:41 0:00

ابیہ اکرم معذور افراد خاص طور پر خواتین کے لیے کام کرتی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ پیچیدہ انتخابی عمل کے سبب جسمانی معذوری کے شکار افراد اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتے۔

پاکستان میں جمہوری عمل کو مضبوط و توانا بنانے کی باتیں تو طویل عرصے سے کی جاتی رہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب بھی آبادی کا بڑا ایک حصہ انتخابی عمل میں شامل ہی نہیں ہوتا۔

خاص طور پر جو افراد اب تک جمہوری عمل کا فعال حصہ نا بن سکے اُن میں جسمانی طور پر معذور افراد نمایاں ہیں، لیکن اب یہ افراد اپنے اس حق کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ملک میں لگ بھگ 18 سال سے مردم شماری نہیں ہوئی، اس لیے جسمانی طور پر معذور افراد کی درست تعداد سے متعلق اعداد و شمار تو دستیاب نہیں، لیکن ایسے افراد کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ایسے افراد کی تعداد 10 سے 15 فیصد تک ہے جو کسی نا کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔

ابیہ اکرم معذور افراد خاص طور پر خواتین کے لیے کام کرتی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ پیچیدہ انتخابی عمل کے سبب جسمانی معذوری کے شکار افراد اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتے۔

غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے مدثر رضوی کہتے ہیں کہ اس بارے میں سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

محمد عاطف شیخ کہتے ہیں کہ جسمانی معذوری کے شکار افراد کے لیے بھی یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جب تک وہ اپنا ووٹ استعمال نہیں کریں گے اُس وقت تک اُن کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک نہیں پہنچ سکے گی۔

جسمانی طور پر معذور افراد کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کے لیے ایک تقریب سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹارئرڈ سردار محمد رضا نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل تمام پولنگ عملے کو تربیت کی فراہمی کے دوران انھیں اس بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے معذور افراد کے لیے کس طرح معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

’’آئندہ انتخابات کے لیے ہم یہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر کو معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنایا جائے‘‘۔

ابیہ اکرم اور عاطف شیخ سمیت دیگر سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کو معذور افراد کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس حق کو استعمال کریں۔

XS
SM
MD
LG