رسائی کے لنکس

ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالت عالیہ نے اپنے حکم نامے میں صوبائی حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کو جاری کیے گئے شوز کاز نوٹسز پر بھی عمل درآمد روک دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پنجاب میں ہڑتال کرنے والے نوجوان ڈاکٹروں کو احتجاج ختم کر کے اسپتالوں میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں۔

ہفتہ کو عدالت عالیہ نے اپنے حکم نامے میں صوبائی حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کو جاری کیے گئے شوز کاز نوٹسز پر بھی عمل درآمد روک دیا ہے۔

ہائی کورٹ نے جمعہ کو پنجاب بھر کے نوجوان ڈاکٹروں کو حکم دیا تھا کہ وہ ہفتے سے ایمرجنسی وارڈز میں پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیں جس پر ’ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن‘ نے عمل درآمد شروع کر دیا تھا لیکن اُنھوں نے اپنے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کے خاتمے تک شعبہ بیرونی مریضاں میں کام کرنے سے انکار کر رکھا تھا۔

لیکن اب عدالت نے انھیں واضح حکم دیا ہے کہ وہ اپنی تمام ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں۔
ڈاکٹروں نے عدالتی کارروائی کے دوران کہا تھا کہ ان کے ساتھیوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے تشدد کیا گیا جس کے بعد ان کے لیے احتجاج کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 20 روز قبل احتجاج شروع کیا تھا اور وہ ڈاکٹروں کے لیے سروس اسٹریکچر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG