رسائی کے لنکس

ہزاروں پاکستانی ویب سائٹس 'ہیک' کرنے کا دعویٰ


'پاک بگز' کے نام سے خود کو متعارف کرانے والے ہیکر گروپ نے پیر کو 'پاک نِک' یا 'پی کے این آئی سی' نامی ڈومین ہوسٹنگ کمپنی کے سرورز کو نشانہ بنایا

ایک ہیکر گروپ نے پاکستان کی 23 ہزار کی لگ بھگ ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں کئی معروف نیوز ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔

'پاک بگز' کے نام سے خود کو متعارف کرانے والے ہیکر گروپ نے پیر کو 'پاک نِک' یا 'پی کے این آئی سی' نامی ڈومین ہوسٹنگ کمپنی کے سرورز کو نشانہ بنایا جو پاکستان میں 'ڈوٹ کام ڈاٹ پی کے'، 'ڈاٹ پی کے'، 'ڈاٹ آرگ ڈاٹ پی کے' جیسے ڈومین رجسٹر کرنے والی واحد کمپنی ہے۔

ہیکرز کی جانب سے متاثرہ ویب سائٹس پر جاری کیے جانے والے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 'پاک نِک' کے سرورز میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد 23 ہزار ویب سائٹس کی تمام معلومات حاصل کرلی ہیں۔

ہیکرز کے پیغام میں کہا گیا ہے وہ 'پاک نِک' کے سرورز پر موجود ہر چیز پہ مکمل تصرف رکھتے ہیں۔

متاثر ہونے والی ویب سائٹس میں پاکستانی اخبار 'جنگ' اور 'دی نیوز' اور نیوز چینل 'ایکسپریس' کی ویب سائٹس بھی شامل تھیں جنہیں کئی گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔

'پاک نِک' کے سرورز اس سے قبل بھی ہیکنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ہیکر گروپ کے اس دعویٰ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا اس کے حملے میں واقعی 23 ہزار ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG