رسائی کے لنکس

ممتاز ادیب اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر انور سجاد انتقال کر گئے


ڈاکٹر انور سجاد (فائل فوٹو)
ڈاکٹر انور سجاد (فائل فوٹو)

اردو زبان کے معروف ادیب، دانش ور، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد جمعرات کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 84 سال تھی۔

ڈاکٹر انور سجاد کچھ عرصے سے علیل تھے اور انہوں نے اپنے علاج کے لیے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی بیگم کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ان کا کھانا پینا بھی چھوٹ گیا تھا۔

انہوں نے سوگواروں میں اپنی اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

پیشے کے اعتبار سے، انور سجاد میڈیکل ڈاکٹر تھے۔ لیکن ان کی وجہ شہرت ڈراموں میں ان کی منفرد اداکاری اور ڈرامہ نگاری بنی۔

اںہوں نے بہت سی ڈاکومینٹریز کے لیے بھی صداکاری کی۔

ڈاکٹر انور سجاد نے افسانے بھی لکھے۔ ان کی تصانیف میں جنم روپ، نیلی نوٹ بک، رسی کی زنجیر، زرد کونپل، نگارخانہ صبا اور سمندر شامل ہیں۔

ڈاکٹر انور سجاد کو حکومت پاکستان نے تمغہ ’حسن کارکردگی‘ سے نوازا تھا۔

XS
SM
MD
LG