رسائی کے لنکس

مبینہ امریکی میزائل حملے میں 12 شدت پسند ہلاک


مبینہ امریکی میزائل حملے میں 12 شدت پسند ہلاک
مبینہ امریکی میزائل حملے میں 12 شدت پسند ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو علی الصباح ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں سے آٹھ میزائل داغے گئے جن کا ہدف شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے نواحی علاقے درگاہ منڈی میں پنجابی طالبان کا ایک مرکز تھا۔

پنجابی طالبان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے القاعدہ اور طالبان جنگجوؤں سے گہرے رابطے ہیں۔

یہ تازہ ترین حملہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والا تیسرا حملہ ہے، جب کہ رواں ماہ اب تک مبینہ طور پر امریکی ڈرونز سے کم از کم 12 حملے کیے جا چکے ہیں جن میں مجموعی طور پر ساٹھ سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ یہ قبائلی علاقہ افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جو افغانستان میں تعینات نیٹو اور امریکی افواج پر ہلاکت خیز حملوں میں ملوث ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ حالیہ مہینوں میں مقامی طالبان جنگجوؤں نے بھی اسی علاقے میں اپنے ٹھکانے قائم کر لیے ہیں۔ پاکستانی طالبان نے امریکی اور یورپی اہداف پر دہشت گرد حملوں کی دھمکی بھی دی ہے ۔

XS
SM
MD
LG