رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 7 ہلاک


بدھ کی صبح شمالی وزیرستان میں یکے بعد دیگرے دو مشتبہ امریکی میزائل حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ۔

مقامی حکام نے بتایا کہ پہلا حملہ مرکزی شہر میران شاہ کے قریب ہمزونئی کے علاقے میں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر ہوا باز کے امریکی جاسوس طیارے یا ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا نشانہ عسکریت پسندوں کی دو گاڑیاں بنیں جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسرا حملہ 15منٹ کے وقفے سے تحصیل دتہ خیل کے علاقے مدا خیل میں کیا گیا اور اطلاعات کے مطابق اس میزائل کا ہد ف بھی عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی تھی۔ اس واقعہ میں کم ازکم دو افراد ہلاک ہو ئے۔

ایک روز قبل شمالی وزیرستان کےدتہ خیل کےعلاقے میں ہونے والے مشتبہ ڈرون حملے میں دس عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG