رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 6 ہلاک


شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 6 ہلاک
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 6 ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیر ستان میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میزائل حملے کا ہدف میران شا ہ کے مغر ب میں تقریباً25 کلومیڑ کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک مشتبہ مکان تھا۔

قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ امریکی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق تحصیل بویا کے گاؤں لنڈا محمد خیل میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے پانچ میزائل طالبان عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے والے خیالی نامی ایک قبائلی کے گھر پر لگے۔

میران شاہ میں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں جب کہ اتنی ہی تعداد میں خواتین و بچے زخمی بھی ہوئے۔ تاہم ان اعدادو شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

شمالی وزیرستان پر حالیہ مہینوں میں ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد بڑی تعداد میں یہاں کے رہائشی دوسرے مقامات کی طرف منتقل ہو گے ہیں۔ قبائلی ذرائع کا ماننا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ سنگلاخ پہاڑیوں پر مشتمل اس علاقے میں اس وقت زیادہ تر ایسے افراد رہائش پذیر ہیں جن کا عسکریت پسندوں سے قریبی تعلق ہے ۔

XS
SM
MD
LG