رسائی کے لنکس

ڈرون حملے: 7 سال میں 178حملے، 1752 افراد ہلاک


ڈرون حملے: 7 سال میں 178حملے، 1752 افراد ہلاک
ڈرون حملے: 7 سال میں 178حملے، 1752 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام امریکی ڈرون حملے میں چار افرادہلاک ہو گئے۔حملہ میرانشاہ کے مضافاتی علاقے میں ایک گاڑی پر کیا گیا۔ڈرون سے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

تاریخ وار جائزے کی بنیاد پر اکھٹا کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں کا یہ مسلسل ساتواں سال ہے ۔ حملوں کی ابتدا 2005ء میں ہوئی ۔ اس سال صرف ایک حملہ ہوا جس میں صرف ایک شخص ہلاک ہوا۔ 2006ء میں کوئی حملہ نہیں ہوا تاہم 2007ء میں پھر ایک حملہ ہوا جس میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

2008ء میں ان حملوں میں اچانک تیزی آگئی ۔ اس سال 19 ڈرون حملے ہوئے جن میں 156 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

2009ء میں حملوں کی تعداد 46 رہی جن میں 536 افراد ہلاک اور 75زخمی ہوئے۔

2010ء اس سے بھی زیادہ خونریز سال ثابت ہوا ۔ اس سال 90حملے ہوئے جن میں 831 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہوئے ۔

رواں سال یعنی 2011ء میں آج کے حملے کے علاوہ 13 مئی تک 20 حملے ہوچکے ہیں جن میں 204 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

سات برسوں کے درمیان مجموعی طور پر 178 حملے ہوچکے ہیں جن میں 1752افراد ہلاک اور 217 سے زائد زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG