رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں دو ڈروں حملے:9ہلاک


شمالی وزیرستان میں دو ڈروں حملے:9ہلاک
شمالی وزیرستان میں دو ڈروں حملے:9ہلاک

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ میران شاہ کے قریب ایک امریکی ڈروں سے ایک گا ڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس پر دو مزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

پاکستان کے حساس اداروں کے افسران کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب دو امریکی مزائل حملوں میں نومشتبہ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ میران شاہ کے قریب ایک امریکی ڈروں سے ایک گا ڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس پر دو مزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

حکام کے مطابق اس سے قبل اسی علاقے میں ایک ا لگ ڈرون حملے میں بھی پانچ مشتبہ عسکریت پسندہلاک ہوءے تھے۔ اس حملے میں عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک ا حاطے کو بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مشتبہ طا لبان اور القائدہ عناصر کے خلاف امریکی ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ستمبر سے لے کر اب تک افغان سرحد کے ساتھ قبائلی علاقوں میں اس طرح کے 40حملے ہو چکے ہیں۔

امریکہ ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا اور پاکستان ان حملوں کو ملک کی حدود کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کے الگ واقعات میں اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ بلوچستان میں پولیس کی گاڑی پرحملہ کر دیا جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG