رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں کم ازکم پانچ ہلاک


تحصیل دتہ خیل میں بغیر پائلٹ کے طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف مبینہ جنگجوؤں کا ایک گھر اور ان کے زیر استعمال گاڑی ایک گاڑی تھی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتہ کی صبح مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

تحصیل دتہ خیل کے دور دراز علاقے دیگان میں بغیر پائلٹ کے طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف مبینہ جنگجوؤں کا ایک گھر اور ان کے زیر استعمال گاڑی ایک گاڑی تھی۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس پاکستانی قبائلی علاقے کے بارے میں امریکہ کا ماننا ہے کہ یہاں القاعدہ سے منسلک طالبان شدت پسندوں اور دہشت گرد گروپ حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جہاں سے یہ سرحد پار امریکی اور اتحادی افواج پر ہلاک خیز حملے کرتے ہیں۔

پاکستان ڈرون حملوں کو انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی جغرافیائی سرحدوں اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

دریں اثناء قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ہفتہ کو سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں نویں روز بھی جاری رہیں اور حکام کے مطابق لڑائی تین جنگجو مارے گئے جن میں سوات سے تعلق رکھنے والا ایک اہم طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG