رسائی کے لنکس

پاکستان کے صوبے پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے


پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہفتے کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

جھٹکوں کی شدت محکمہ موسمیات کی جانب سے ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ چار بتائی جارہی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لاہور اورگردونواح میں شام پانچ بج کر 20منٹ پر محسوس کیے گئے ۔

محکمے کے مطابق زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب سے 30میل شمال میں تھا۔

جن شہروں اور علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں لاہور، چنیوٹ،ملتان، قصور،خانیوال پاکپتن ،حافظ آباد ، ننکانہ صاحب ، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چھانگا مانگا، کوٹ رادھا کشن، قصور، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں، نارووال، شکر گڑھ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھالیہ، کالاشاہ کاکو، وزیر آباد اور پنڈی بھٹیاں اور مریدکےشامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG