رسائی کے لنکس

پاکستانی صنعت کاروں کو بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی دعوت


کیوبا کے سفیر زینن برگو نے پاکستانی صنعت کاروں کو ہوانا میں ہونے والی بین الاقوامی صنعتی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے منگل کو ملاقات میں کیوبا کے سفیر نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت سے پاکستان کے صنعت کاروں کو وہاں موجود 70 دیگر ممالک کے وفود سے روابط بڑھانے کا ایک موقع میسر آ سکے گا۔

زینن برگو نے کہا کہ ٹیکسٹائل، کھیل کی مصنوعات، آلات جراحی، چمڑے کی بنی ہوئی اشیاء اور چاول کی ان کے ملک کو ضرورت ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ کیوبا پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور وہ اپنے ملک کے تاجروں پر زور دیں گے کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے روابط کو وسعت دی جائے۔

سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کو طب اور نظام تعلیم کے شعبوں مین نمایاں مقام حاصل ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان شعبوں میں بھی پاکستان کے تعاون کو بڑھا جائے۔

زینن برگو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے 1,000 پاکستانی طالب علموں کو ڈاکٹر بننے کے لیے وظائف کی پیش کی ہے جو 2015ء تک اپنی تعلیم مکمل کر کے وطن واپس آ کر کیوبا کے سفارت کار بن سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG