رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ پر جہانگیر ترین پر میم مقابلہ


پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین، فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین، فائل فوٹو

انٹرنیٹ پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پر دھڑا دھڑ مزاحیہ ’میمز‘ بنائی جا رہی ہیں۔

انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے مگر مرکز اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کے لئے اسے اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی مدد دستیاب ہے۔ ایسے میں جہانگیر ترین ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جہانگیر ترین کی اپنے نجی جیٹ میں چند آزاد امیدواروں کے ساتھ تصاوير انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں اور اس کے بعد انٹرنیٹ پر جہانگیر ترین کی ایسی میمز دھڑا دھڑ بن رہی ہیں جن میں وہ آزاد امیدواروں کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

شیری کہتی ہیں کہ میں بھی چاہتی ہوں کہ کوئی مجھے ایسے دیکھنے والا ہو جیسے جہانگیر ترین آزاد امیدوار کو پیار سے دیکھتے ہیں۔

احمد نے جہانگیر ترین کی اس تصویر کے ساتھ کیپشن لگایا کہ’’ زمین کے اندر کوئی آزاد امیدوار ہے تو جواب دے‘‘۔

ہسٹری آف پاکستان نامی پیروڈی اکاؤنٹ نے جہانگیر ترین اور عمران خان کی اس تصویر پر یہ کیپشن باندھا کہ جب کوئی خاندان کا بڑا ناراض ہو کر شادی میں آنے سے انکار کر دے تو باقی خاندان اسے یوں منا رہا ہوتا ہے۔

نامعلوم محب وطن کے نام کے اکاؤنٹ نے جہانگیر ترین کی تصویر پر فلم گاڈ فادر کا مشہور جملہ کیپشن کے طور پر لکھا کہ میں تمہیں ایسی آفر دوں گا کہ جس کا تم انکار نہ کر سکوں گے۔

ایسی ہی لاتعداد میمز انٹرنیٹ پر وائرل ہیں۔

احسن نے لکھا کہ جہانگیر ترین اپنی گاڑی میں سے آزاد امیدوار نکال رہے ہیں۔

جب کہ رحمان نے لکھا کہ آزاد امیدوار جہانگیر ترین سے چھپتے پھر رہے ہیں۔

جب کہ فرحان خان نے جہانگیر ترین کی فرضی گفتگو شیئر کی جس میں جیسے ہی انہیں پتا چلتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کچھ آزاد امیدوار ملے ہیں تو وہ اپنی گاڑی کو بجلی کی سی تیزی سے واپس دوڑا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG