رسائی کے لنکس

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی آئندہ انتخاب میں بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے


بدھ کے روز کئے گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کے بعد دنیا کے 106 ممالک میں مقیم 40 لاکھ پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں بھی صرف مبصر کی حیثیت حاصل ہوگی

پاکستان میں عام انتخابات اگلے سال یعنی 2013ء کے شروع میں ہونا ہیں لیکن ان انتخابات میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف اپنے وطن آکر ہی ووٹ ڈال سکیں گے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انہیں فی الحال جس ملک میں وہ قیام پذیر ہوں ، وہیں سے ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

بدھ کے روز کئے گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کے بعد دنیا کے 106ممالک میں مقیم 40لاکھ پاکستانی آئندہ انتخابات میں بھی صرف دور بیٹھ کرہی جمہوری عمل کا نظارہ کرسکیں گے اور انہیں صرف مبصر کی سی حیثیت حاصل ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈفخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ معروضی حالات اور قانونی پیچیدگیوں کے سبب فوری طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک سے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خواتین کے کم ووٹ پر ایکشن

اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ بھی ہوا جس کی رو سے آئندہ انتخابات سے خواتین کے جس پولنگ اسٹیشن سے 10فیصد سے بھی کم ٹرن اوور موصول ہوگا وہاں کا انتخابی نتیجہ روک کر کمیشن دوبارہ انتخابات کرائے گا۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن نے قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے جسے باقاعدہ قانون سازی کے لئے حکومت کے پاس بھیجا جائے گا۔

دیگر اہم انتخابی امور

الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دیگر انتخابی امور پر بھی غور کیا گیاجبکہ مسلم لیگ ہم خیال سمیت چار جماعتوں کو علیحدہ جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کر لیا گیا۔’ہم خیال‘ مسلم لیگ ق کا ہی ایک دھڑ ا تھا تاہم اب اسے علیحدہ سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کرلیا گیاہے۔
XS
SM
MD
LG