رسائی کے لنکس

logo-print

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کے حالیہ فیصلہ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کو اس حوالے سے اعتماد میں لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور ایندھن کی قمیتوں کو 31 دسمبر والی سطح پر بحال کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم گیلانی نے یہ فیصلہ حکومت کی حلیف اور حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے مطالبات کے بعد کیا ہے۔ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اعلان پر مخلوط حکومت میں شامل متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا تھا جس نے پیپلز پارٹی کی زیر قیادت حکمران اتحاد کو پارلیمان میں اقلیت میں تبدیل کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG