رسائی کے لنکس

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی 72 رنز سے فتح


ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی 72 رنز سے فتح
ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی 72 رنز سے فتح

دوسر ےکرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈکو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دیا لیکن 72 رنز کے اسکور پر پوری انگلش ٹیم آؤٹ ہوگئی

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 72 رنز سے فتح حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں 2، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن انگلش ٹیم 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عبدالرحمن نے چھ، سعید اجمل نے تین اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہفتہ کو جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان اپنی دوسری اننگز 125 رنز چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ میدان میں اترا۔ اسد شفیق 43، اظہر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی طرف سے پنیسر نے چھ، سوان نے دو جب کہ براڈ اور اینڈریسن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بظاہر پراعتماد نظر آنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے 70 رنز کی برتری ختم کرنا مشکل دکھائی دے رہا تھا۔ لیکن اظہر علی اور اسد شفیق کی اچھی پارٹنر شپ نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد دی اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 46 اور 35 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

جمعہ کو میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی اننگز کے اسکور207 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل شروع کیا تو کچھ ہی دیر بعد پرائر سعید اجمل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ جمعہ کو آؤٹ ہونے والوں میں سوان اور بیل شامل ہیں۔

ایک روز قبل اننگز کے آغاز میں ہی اینڈریو اسٹراس 11 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ لیکن الیسٹر کک اور جوناتھن ٹراٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔ چائے کے وقفے کے بعد ٹراٹ 74 رنز بنا کر عبدالرحمن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے الیسٹر کک 94 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سعید اجمل نے چار، محمد حفیظ نے تین، عبدالرحمن نے دو اور عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جمعرات کو پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 257 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور 256 رنز تھا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ تھے۔ مصباح الحق اپنے انفرادی اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 84 رنز بنائے۔ سعید اجمل اور جنید خان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

بدھ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے ابتدائی بلے باز زیادہ دیر تک انگلینڈ کے باؤلروں کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے۔

ابتدائی بلے باز محمد حفیظ اور توفیق عمر بالترتیب 31 اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی اور یونس خان، 24، 24 رنز بناسکے۔ بعد ازاں کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے پراعتماد بیٹنگ کی لیکن یہ شراکت داری بھی تا دیر قائم نہ رہ سکی اور اسد شفیق 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی طرف سے براڈ نے چار سوان نے تین اینڈریسن نے دو اور پنیسر نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس میچ کے لیے باؤلر اعزاز چیمہ کی جگہ جنید خان کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

دبئی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے دس وکٹوں سے جیتا تھا اور اس میچ میں پاکستانی باؤلروں خصوصاً اسپنر سعید اجمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG