رسائی کے لنکس

لارڈز ، 166رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کی گرفت مضبوط


شاداب خان اپنی نصف سنچیری پر ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
شاداب خان اپنی نصف سنچیری پر ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کو 166رنز کی برتری کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 8وکٹس کے نقصان پر350رنز بنا لیے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس کی صورت میں آخری جوڑی موجود ہے جبکہ بابر اعظم زخمی ہیں۔ اگر وہ نہیں کھیل سکے تو انگلینڈ کے لئے عامر اور عباس کی وکٹیں آخری ہوں گی۔عامر19رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ محمد عباس نے ابھی کوئی رن نہیں بنایا۔

آج کے میچ کی خاصیت چار کھلاڑیوں کی شاندار پارٹنر شپ رہی۔ شاداب خان اور فہیم اشرف نےاچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا اسکور 318رنز تک پہنچایا۔ اسی طرح اسد شفیق اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 84رنز بنائے اور مجموعی اسکور کو 203رنز تک پہنچایا۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز کا آغاز مجموعی طور پر 50رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 184رنز بنائے تھے یوں اس کے پاس پہلی اننگز کا 134رنز کا ہدف باقی تھا۔ حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو آج کے دن کا پہلا نقصان حارث سہیل کی صورت میں پہنچا۔ حارث 39 رنز اسکور کرکے مارک ووڈ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے ۔ حارث کے بعد 119 رنز کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 50 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو ئے۔

گرین شرٹس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموع پر ہوا۔ اس وقت ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ چوتھے وکٹ کی شکل میں اسد شفیق 59رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

بابر اعظم 68رنز پر ریٹائر ہوئے ۔ ان کی کلائی پر گہری چوٹ آئی ۔

پانچویں وکٹ سرفراز کی گری جنہوں نے صرف 9رنز بنائے۔ شاداب خان نے 52اور فہیم اشرف نے37رنز اسکور کئے۔ حسن علی رنز کا کھاتہ کھلے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بٹلر نے اینڈرسن کی بال پر کیچ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈر سن اور اسٹوکس نے تین ، تین وکٹ حاصل کئے جبکہ برارڈاور ووڈ نے ایک ، ایک وکٹ لیا۔

بابر اعظم کی کلائی کی چوٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کلائی میں چوٹ لگنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کے مطابق نوجوان بابر اعظم 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ایکسرے رپورٹ میں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بابراعظم بین اسٹوکس کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔​ فزیوتھپراپسٹ کا انٹرویو سننے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

بابر اعظم کی کلائی کی چوٹ پر فزیوتھیراپسٹ کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:42 0:00

XS
SM
MD
LG