رسائی کے لنکس

پاکستان، نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردےگا؟


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ اتوار کی رات کھیلا جارہا ہے ۔ تین میچوں کی سیریز پاکستان پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے ۔

اگر وہ آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو ٹیم ایک اور سیریز میں مخالف ٹیم کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

کامیابی کی صورت میں یہ چھٹی سیریز ہوگی جس میں قومی ٹیم وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوگی۔

اب تک پاکستان دو بار ویسٹ انڈیز کو اور ایک ، ایک مرتبہ سری لنکا ، آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ کو کلین سوئپ کر نے میں کامیاب رہا ہے۔

آج کے میچ کے حوالے سے اطلاعات گردش میں ہیں کہ آج کی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی اور فہیم اشرف کو ریسٹ اور ان کی جگہ عثمان خان شنواری اور وقاص مقصود کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

اگر وقاص مقصود کو کھلایا گیا تو یہ ان کا انٹر نیشنل کیئر یئر کا ڈیبیو ہوگا۔

دونوں ٹیموں میں رواں سال کے دوران دوسری مرتبہ آمنا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG