رسائی کے لنکس

پاکستانی فیشن پریڈ اب لندن میں سجے گی


’لندن فیشن پریڈ‘ہائیڈ پارک میں 31 مئی کو منعقد ہونے جارہی ہے ۔ اس پریڈ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنررز بھی حصہ لیں گے ۔

پاکستان کی فیشن انڈسٹری بہت تیزی سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ شناخت بناتی جارہی ہے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملکی فیشن انڈسٹری اور اس سے وابستہ ڈیزائنررز اب پوری دنیا میں شہرت کا باعث ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک پاکستان کے صف اول کے ڈیزائنرز کی تخلیقات آئے دن فیشن شوز کا حصہ بنتی ہیں۔ پاکستان کے یہی فیشن ڈیزائنررز اب لندن کی فیشن پریڈ میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

’لندن فیشن پریڈ‘ہائیڈ پارک میں 31 مئی کو منعقد ہونے جارہی ہے ۔ اس پریڈ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنررز بھی حصہ لیں گے ۔

پاکستان کی جانب سے اس ایونٹ کی منتظم فرم’ انسائیکلو میڈیا ‘کی عہدیدار عمارہ حکمت نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہر سال کی طرح 2016 کی فیشن پریڈ میں بھی مشہورومعروف فیشن ڈیزائنرز اور فیشن آئیکون ریمپ پر جلوے بکھیریں گے اور گلیمرو اسٹائل کا جادو جگائیں گے۔‘‘

ان فیشن ڈیزائنررز میں علی ذیشان، فائزہ سمیع، نومی انصاری، حرا شاہ، ریشما، سحر ترین، حسن شہریار یاسین اور مہرین نورانی شامل ہیں ۔

ان ڈیزائنرز نے فیشن پریڈ میں پیش کئے جانے والے اپنے ڈیزائنز سے متعلق وی او اے سے مختصر تبادلہ خیال بھی کیا جس کے مطابق علی ذیشان لندن فیشن پریڈ میں کچھ نئے اوراچھوتے ملبوسات پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فیشن ہاؤس ’فائزہ سمیع‘ فیشن لائن کے ساتھ پریڈ کا حصہ بنے گا ، نومی انصاری روایتی کپڑوں کو جدید انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں ، حرا شاہ اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں مشرق اور مغرب کا امتزاج پیش کریں گی ۔

ریشماں اپنے خوبصورت اور نت نئے انداز کے گاؤنز کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، نئے انداز کے یہ گاؤنز لندن پریڈ کا حصہ ہوں گے۔

سحرترین نے اپنے فیشن ہاؤس ’اسٹوڈیوایس ‘میں پاکستانی فیشن شو کے لئے خاص ملبوسات تیارکئے ہیں جو ماڈرن ہونے کے ساتھ ساتھ مشرق کی روایتی جھلک بھی سمیٹے ہوئے ہیں۔

حسن شہریار یاسین یعنی ’ایچ ایس وائےـ‘ قدیم اورجدید لباس کو ملا کرایک نئے انداز کے ملبوسات پیش کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اس طرح کے ملبوسات کے ماہر کہے جاتے ہیں۔

مہرین نورانی کے تیار کردہ کیپس، کوٹس اور جیکٹس پریڈ کا حصہ ہوں گے ۔ یہ تھری ڈی ایمبرائیڈری کا حسین نمونہ ہیں اور انہیںخاص طور سے آنے والے سیزن کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG