انسپکٹر شہزادی گیلانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعینات ہیں اور بطور خاتون پولیس افسر ملک کے شمال مغربی صوبے میں کام کرنا ان کے لیے بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔ شہزادی گیلانی کو پولیس فورس میں شمولیت کے لیے انھیں اپنے باپ کی حکم عدولی کرنا پڑی، اپنی شادی ختم کرنا پڑی اور اپنی بنیادی تربیت کے لیے بھی قیمت ادا کرنا پڑی۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی خاتون انسپکٹر شہزادی گیلانی
5
اپنے 19 سالہ کیرئیر میں انسپکٹر شہزادی گیلانی اور ان کی ساتھی خواتین انسپکٹروں نے دہشت گردوں اور مجرموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
6
شہزادی کو پولیس فورس میں شمولیت کے لیے انھیں اپنے باپ کی حکم عدولی کے علاوہ اپنی شادی بھی ختم کرنا پڑی۔
7
اس وقت صوبے بھر میں صرف 560 خواتین پولیس سے منسلک ہیں۔
8
صوبے میں پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ اس تعداد کو اگلے ایک سال میں دو گنا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔