رسائی کے لنکس

پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس حادثے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجوہات جاننے کے لیے ’ائیر ہیڈکوارٹر‘ میں ایک انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کی فضائیہ کا ایک طیارہ افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔

فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ جمرود کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان کے مطابق طیارے کے پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پاکستانی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ گرنے سے زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اس حادثے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجوہات جاننے کے لیے ’ائیر ہیڈکوارٹر‘ میں ایک انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب رواں ہفتے پاکستانی فضائیہ نے ’ہائی مارک 2016‘ مشقیں منعقد کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG