رسائی کے لنکس

پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی فلم


مہوش حیات،ہمایوں سعید اورعروہ حسین کی فلم’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے نہ صرف پنجاب میں دھوم مچائی بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی۔

ہمایوں سعید اورمہوش حیات نے سوشل میڈیا پرمداحوں سے یہ خبرشیئرکرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اورکریوکومبارکباد دی ہے۔

ہمایوں سعیدنے انسٹاگرام پرپیغام میں کہاکہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے لئے مسلسل محبت نچھاورکرنے کا شکریہ۔’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کوپاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنانے کے لئے شکریہ۔۔ماشا اللہ۔

ہمایوں سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناروے ہویا کینیڈایاپھرامریکا یا برطانیہ،قطرہویا یواے ای،اتنے کم وقت میں فلم کی اتنی زیادہ کامیابی ہماری بھی توقعات سے زیادہ ہے۔

مہوش حیات نے بھی فلم کی غیرمعمولی کامیابی پراپنے جذبات کا اظہارانسٹاگرام پرکچھ اس طرح کیا۔’’یہ لمحہ یادگارہے جب ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے دنیا بھرمیں پچاس کروڑسے زیادہ کمائی کی ۔اس کا کریڈٹ آپ کو۔۔ہمارے چاہنے والوں جاتا ہے۔’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی ٹیم کی طرف سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں کامیاب کرانے کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔اب میں پنجاب ضرورجاؤں گی۔‘‘

ہمایوں سعید کی پچھلی فلم ’جوانی پھرنہیں آنی‘ بھی بلاک بسٹرتھی اور یہ پاکستانی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG