رسائی کے لنکس

ڈاکٹر حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر خزانہ مقرر


ڈاکٹر حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر خزانہ مقرر
ڈاکٹر حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر خزانہ مقرر

ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر برائے اُمور خزانہ مقرر کر نے کا سرکاری نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کردیاگیاہے۔ وہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی بطور وفاقی وزیرکا م کرچکے ہیں۔

سینیٹر شوکت ترین نے گذشتہ ماہ وفاقی وزارت خزانہ کے قلمدان سے اپنی کاروباری مصروفیات کے بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت اس عہدے کے لیے کئی ناموں پر غور کر رہی تھی ۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ ورلڈ بینک میں بھی اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں جب کہ 1999ء میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالنے کے بعدانھیں صوبہ سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا جس کے کچھ عرصے بعد اُنھیں مرکز میں مشیر خزانہ اوربعد میں وفاقی وزیر برائے نج کاری کا قلمدان بھی سونپا گیا۔

XS
SM
MD
LG